Rania
07-09-2014, 05:41 PM
مجھے زندگی میں یارب! سربندگی عطا کر
مرے دل کی بے حسی کو ، غمِ عاشقی عطا کر
ترے درد کی چمک ہو ، تری یاد کی کسک ہو
مرے دل کی دھڑکنوں کو ، نئی بے کلی عطا کر
جو تجھی سے لو لگادے ، جو مجھے میرا پتا دے
میرے عہد کی زباں میں ، مجھے گم رہی عطا کر
میں سفر میں سو نہ جاؤں ، میں یہیں پہ کھو نہ جاؤں
مجھے ذوق و شوقِ منزل کی ہمہ ہمی عطاکر
بڑی دور ہے ابھی تک ، رگِ جان کی مسافت
جو دیا ہے قرب تو نے ، تو شعور بھی عطاکر
بھری انجمن میں رہ کر ، نہ ہو آشنا کسی سے
مجھے دوستوں کے جھرمٹ میں وہ بے کسی عطاکر
کہیں مجھ کو ڈس نہ جائیں یہ اندھیرے بجلیوں کے
جو دلوں میں نور کردے وہی روشنی عطا کر
مجھے تیری جستجو ہو ، مرے دل میں تو ہی تو ہو
مرے قلب کو وہ فیضِ درِ عارفی عطا کر