Log in

View Full Version : Nokia Introducing Nokia X2


(‘“*JiĢäR*”’)
06-28-2014, 03:30 PM
نوکیا نے اینڈرائیڈ سے مزین ایکس فیملی کا ایک اور فون ایکس 2 متعارف کروا دیا

آپ کو یاد ہوگا کہ اس سال موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پرنوکیا کی جانب سے ایک نہیں بلکہ تین اینڈرائیڈ سمارٹ فونز متعارف کروائے گئے۔ نوکیا اور مائیکروسافٹ کے درمیان ڈیل مکمل ہونے جانے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شاید ایکس فیملی کے یہ تین فون پیش کرنے کے بعد کمپنی مزید اینڈرائیڈ فون متعارف نہ کروائے، مگر ایسا ہرگز نہیں اور گذشتہ روز مائیکروسافٹ ڈیوائسز کی جانب سے ایک نیا فون ایکس 2 متعارف کروا دیا گیا ہے۔

نوکیا ایکس 2 کا ڈیزائن بڑی حد تک پچھلے فون ایکس جیسا ہی ہے تاہم اب کی بار اس چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ فون کے سکرین سائز اور ریم کو بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں سامنے کی جانب کیمرہ اور ٹچ کیز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/06/nokia-x2.jpg

نوکیا ایکس 2 میں 4.3 انچ لمبی آئی پی ایس کلیئر بلیک ایل سی ڈی نصب کی گئی ہے، تاہم اسکی ریزولیوشن میں اضافہ نہیں کیاگیا اور وہ
480 X 800
ہی ہے۔ سکرین کے اوپر
VGA
کیمرہ کو شامل کیا گیا ہےا ور سکرین کے نیچے اب ایک کی بجائے دو بٹن شامل کیے گئےہیں۔ نوکیا ایکس صارفین کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش تھا کہ بیک اور ہوم کے لیے ایک ہی بٹن مختص تھا لیکن اب ہوم کا بٹن الگ کر دیا گیا ہے۔

فون کی پشت پر کیمرہ میں بھی بہتری لائی گئی ہے اور اب اس میں 5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ نصب کیا گیا ہےاور اسکے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

فون کے ہارڈوئیر میں بھی بہتری لائی گئی ہے اور اب کی بار اس میں سنیپ ڈریگن 200 کا 1.2
GHz
پراسیسر نصب کیا گیا ہے اور ریم کا سائز بڑھا کر 1
GHz
کر دیا گیا ہے۔ تاہم میموری کو 4 گیگا بائیٹ ہی رکھا گیا ہے، جسے آپ میموری کارڈ لگا کر بڑھا بھی سکتے ہیں۔ نوکیا ایکس فیملی کے دیگر فونزکی طرح یہ بھی دوسموں کا حامل ہے اور آپ سم 1 پر تھری جی نیٹورک بھی چلا سکتے ہیں۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/06/x2-2.jpg

نوکیا ایکس 2 میں بیٹری کے صلاحیت کو بڑھا کر 1800
mAh
کردیا گیا ہے، چونکہ سکرین سائز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے لہذا اس فون کی بیٹری ٹائمنگ بھی کم و بیش نوکیا ایکس جتنی ہی ہوگی۔ تاہم یہ اس سے تھوڑا موٹا اور بھاری ہے۔

نوکیا ایکس 2 میں اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم پر مبنی نوکیا ایکس 2 انٹرفیس کا استعمال کیا گیاہے۔ آپ اس سسٹم پر کم وبیش تمام اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز چلا تو سکتے ہیں تاہم اس میں گوگل پلے سٹور کو شامل نہیں کیا گیا۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/06/nokia-x2-back.jpg

پاکستان میں اس فون کو کب لانچ کیا جائے گا اس بارے میں تو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم اسکی قیمت لانچ کے وقت 14 ہزار یا زائد مقرر کی جائے گی۔ گو کہ دیگر کم قیمت موبائل فونز جیسے کیو موبائل کے مقابلے میں نوکیا ایکس سیریز فونز کچھ مہنگے ہیں تاہم نوکیا کے اعلی معیار کو دیکھتے ہوئے انکی قیمت مناسب ہی معلوم ہوتی ہے۔

نوکیا کے اس نئے فون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اور کیا آپ اسے خریدنا پسند کریں گے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔

Princess Urwa
06-28-2014, 07:58 PM
thanks for sharing

pakeeza
06-29-2014, 12:30 PM
beaautufull cell nd shaaring

(‘“*JiĢäR*”’)
07-14-2014, 10:23 AM
Thanks

Mohammad Sajjad
07-14-2014, 07:03 PM
Bhai kya only touch hai ya
pad aur touch both.

(‘“*JiĢäR*”’)
07-17-2014, 10:05 AM
Thanks

(‘“*JiĢäR*”’)
07-17-2014, 10:06 AM
Bhai kya only touch hai ya
pad aur touch both.

only touch

mahnoorwaqar
08-17-2014, 10:05 PM
Nokia’s X2 has now got latest of Android OS, 4.3 Jelly Bean, instead of Windows Mobile.

(‘“*JiĢäR*”’)
08-18-2014, 10:02 AM
Thanks

mobi_loger
08-23-2014, 01:46 PM
nice information

(‘“*JiĢäR*”’)
08-26-2014, 10:14 AM
Thanks

Rania
11-29-2015, 07:01 AM
Thanks for great sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
11-30-2015, 10:29 AM
Thanks

sahargull44
03-28-2017, 04:09 PM
nice post

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.