bint-e-masroor
06-26-2014, 02:00 PM
شاعری ، گلوکاری ، اور اداکاری کی طرح عشق کرنا بھی فنون لطیفہ میں سے ہے
دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں
ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں
دوسرے وہ جنہیں لوگ عاشق کہتے ہیں
اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں
میرا دوست 'ف' کہتا ہے عاشق دراصل 'آشک' ہے
کہ وہ اتنا محبوب سے پیار نہیں کرتا جتنا شک کرتا ہے
ہمارے ہاں جتنے بھی اچھے عاشق ملتے ہیں وہ کتابوں میں ہیں یا قبرستانوں میں
کامیاب عاشق وہ ہوتا ہے جو عشق میں ناکام ہو
کیونکہ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں خاوند کہلاتا ہے
کہتے ہیں عاشق خوبصورت نہیں ہوتے
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو خوبصورت ہوتے ہیں وہ عاشق نہیں ہوتے لوگ ان پر عاشق ہوتے ہیں
عاشق، شاعر اور پاگل ان تینوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ خود کسی پر اعتبار نہیں کرتے
اس دنیا میں جس شخص کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے وہ رقیب ہے
جب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق اور محبوب میاں بیوی بن جاتے ہیں
میرا دوست 'ف' ایک ہی نظر میں عاشق ہوجاتا ہے
کہتا ہے: میرے ساتھ کوئی دوشیزہ مخلص نہیں نکلی، جو مخلص نکلی وہ دوشیزہ نہیں نکلی
اس کی کلاس میں تیس لڑکیاں تھیں
ان میں سے ایک لڑکی اس لیے ناراض رہتی کہ وہ اسے توجہ نہ دیتا
اور باقی انتیس اس لیے کہ وہ توجہ دیتا.
ﺷﯿﻄﺎﻧﯿﺎﮞ ﺍﺯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﯾﻮﻧﺲ ﺑﭧ
__