Rania
06-20-2014, 02:06 PM
کاغذ کی کشتیاں تھیں بہاؤ بھی خوب تھا
موسم کا پانیوں سے لگاؤ بھی خوب تھا
منظر تیرے خیال کے سب ٹوٹتے رہے
سوچوں کا وسوسوں سے بچاؤ بھی خوب تھا
ذرے چمک رہے تھے فلک سے زمین تک
صحرا میں چاندنی کا پڑاؤ بھی خوب تھا
بلکل بدل گئے تھے تقاضے بھی عدل کے
منصف کا ایک سمت جھکاؤ بھی خوب تھا
چاہت کے لفظ سارے بغاوت میں ڈھل گئے
جلتی ہوئی انا کا الاؤ بھی خوب تھا
آنسو بھی کر سکے نہ حقیقت کو بے نقاب
تیری طرف سے آخری گھاؤ بھی خوب تھا
موسم کا پانیوں سے لگاؤ بھی خوب تھا
منظر تیرے خیال کے سب ٹوٹتے رہے
سوچوں کا وسوسوں سے بچاؤ بھی خوب تھا
ذرے چمک رہے تھے فلک سے زمین تک
صحرا میں چاندنی کا پڑاؤ بھی خوب تھا
بلکل بدل گئے تھے تقاضے بھی عدل کے
منصف کا ایک سمت جھکاؤ بھی خوب تھا
چاہت کے لفظ سارے بغاوت میں ڈھل گئے
جلتی ہوئی انا کا الاؤ بھی خوب تھا
آنسو بھی کر سکے نہ حقیقت کو بے نقاب
تیری طرف سے آخری گھاؤ بھی خوب تھا