Rania
06-09-2014, 08:00 AM
لہسن ايک ايسی دوائی جڑ ہے جس سے گھر کا کوئی کچن خالی نہيں ہوتا۔ تقريبا ًتمام سبزی فروشوں کے علاوہ ديگر سٹوروں پر بھی بآسانی مل جاتا ہے۔ اسے چھيل کر يا رگڑ کر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ زيادہ تر خواتين لہسن کو مصالحے کا جز سمجھتے ہوئے استعمال کرتی ہيں اور عام طور پر اس کے طبی اور جادو اثر فوائد سے نا آشنا ہوتی ہيں۔
لہسن کو ويدک زبان ميں لسونا، ہندی ميں لہسن اور بنگالی زبان ميں رسون کہتے ہيں جبکہ پنجابی، سرائيکی ميں تھوم، عربی ميں ثوم اور انگريزی میں اس کو گار لک garilc کہتے ہيں۔ لہسن تقريباً دنيا کے ہر خطے ميں پيدا ہوتا ہے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ بعض علاقوں ميں خود رو بھی پيدا ہوتا ہے۔ یہ اپنی مسلمہ افاديت کی وجہ سے ديسی يونانی طريقہ علاج کے علاوہ ايلو پيتھک اور ہو ميو پيتھک ميں بھی بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ اطباء کے مطابق لہسن کا مزاج تيسرے درجے ميں گرم اور خشک ہے۔ لہسن جہاں روز مرہ غذاؤں کے مضر اثرات دور کرتا ہے وہاں بطور دوا اکيلا اور مرکب صورت ميں بھی بے انتہا شافی اثرات رکھتا ہے۔ رطوبات معدہ کو خشک کرکے معدہ کو طاقت ديتا ہے۔ رياح کو خارج کرکے بادی امراض کا قلع قمع کرتا ہے۔ گردوں ميں جمع شدہ ردی موادکو بذريعہ پيشاب خارج کرتا ہے اور بند حيض کو کھولتا ہے۔ شريانوں اور وريدوں کے خراب مواد کو بذريعہ پسينہ نکالتا ہے۔ بلغمی کھانسی، دمہ، سانس کا پھولنا، چلتے ہوئے سانس چڑھنا وغيرہ ختم کرتا ہے۔ لہسن ميں ايک ايسا جز بھی ہے جو زہروں کا ترياق ہے۔ اسی وجہ سے ہمارے سالن وغيرہ مضراثرات سے محفوظ رہتے ہيں۔
عصر حاضر کے خطرناک مرض کولیسٹرول کی زيادتی اور ہائی بلڈ پريشرکے لیے انتہائی مفيد ہے۔ کوليسٹرول کی زيادتی ميں مندرجہ ذيل طريقہ سے لہسن استعمال کريں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ لہسن کو کوٹ کر پانی نکاليں وزن ميں ٠٥ گرام ہو۔ زنجبيل ٥٢ گرام لے کر آب لہسن اور زنجبيل اکھٹی ملا کر چھاؤں ميں کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ ديں جب خشک ہو جائے تو باريک پيس کر سب سے چھوٹے والے کيپسول بھر ليں شديد صورت ميں ٢ صبح ٢ شام ہمراہ عرق با ديان ٠٥ گرام کے ليں۔ بعد ميں ايک ايک کر ديں۔ خون کی ناليوں کو صاف اور حرکت قلب کو منظم کرتا ہے۔ بلڈ پريشر والے حضرات لہسن اور انار دانے کی چٹنی عام طريقے سے بنا کر ہر غذا کے ساتھ کھائيں۔ شديد صورت ميں روزانہ صبح سويرے نہار منہ ايک پوتھی لہسن بغير چبائے نگل ليں۔ تپ دق جيسی نامراد مرض ميں بھی لہسن انتہائی کار آمد شے ہے۔ بازار ميں دستياب پيٹنٹ ادويات برائے بلڈ پريشر يا تپدق میں لہسن کا تيل يا سالم حالت ميں ضرور شامل ہوتا ہے۔ دور جديد کی کئی دوا ساز کمپنياں صرف لہسن کی پوتھی پر شوگر کو ٹڈ کر کے مختلف ناموں سے بازار ميں فروخت کر رہی ہيں۔ سل کی حالت ميں لہسن کھانسی کو روکتا ہے جمے ہوئے بلغم کو خارج کرتا ہے۔ اس بیماری میں مسلسل استعمال سے مریض کے وزن ميں اضافہ ہوتا ہے۔ لہسن کا مندرجہ ذيل مرکب تيار کرکے اطباء حضرات خصوصاً اور ديگر حضرات بھی بنا کر مستفيد ہو سکتے ہيں۔
آب لہسن ٠٠٥ گرام آب زنجبيل تازہ ٠٠١ گرام، دونوں کو ايک برتن ميں ملا کر محفوظ رکھيں۔ اس کے بعد خاکسی ٠٥٢ گرام، خطمی ٠٠١ گرام، گل بنفشہ ٠٠١ گرام، سرطان نہری ٠٠١ گرام يہ تمام ادويات نيم کو فتہ کر کے تين کلو پانی ميں ٤٢ گھنٹے بھگو کر رکھيں۔ بعد ميں ہلکی آنچ پر اباليں۔ جب نصف رہ جائے تو اتار کر کپڑے ميں چھانيں۔ اب اس حاصل شدہ پانی ميں آب لہسن اور آب زنجبيل ملا کر اکھٹا کرليں بعد ميں خالص شہد دو کلو کا اضافہ کر کے پکائيں شربت کا قوام ہونے پر اتار کر ٹھنڈا کر کے بوتلوں ميں محفوظ رکھيں۔ خوراک ايک چمچ صبح، دوپہر، شام شديد حالت ميں دو چمچ بھی دی جاسکتی ہے۔ نو زائيدہ بچے جن کو پيدائشی دمہ ہو، دس قطرے تک دئيے جاسکتے ہيں۔ مندرجہ بالا مرکب تپ دق، پرانے بخار، ہذيان اور وبائی خناق ميں مفيد ہے پرانا دمہ جوڑوں کا درد، پسلی کا درد، ہوائی ناليوں کی بندش اس سے ٹھيک ہو جاتی ہيں۔ اکثر اوقات کالی کھانسی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ کوليسٹرول کی سطح مناسب کر کے بلڈ پريشر اور اختلاج قلب کا خاتمہ کرتا ہے پرانے اور ضدی امراض میں جن کا تعلق اعصاب سے ہو انتہائی مفيد ہے۔
تھکان اور کمزوری کو دور کرتا ہے قوت ہاضمہ پر خوشگوار اثر ڈالتا ہے۔ لقوہ، فالج ادھرنگ ميں ديگر ادويہ کے ہمراہ مفيد ہے۔ گھريلو خواتين جب بھی گوشت، گوبھی آلو وغيرہ جيسی چيزيں پکائيں آب لہسن ضرور شامل کريں۔ خاص طور پر سالن بھونتے ہوئے آب لہسن شامل کرنے سے اس کی افاديت برقرار رہتی ہے۔ لہسن بيرونی طور پر بھی کام آتا ہے۔ کان کا درد، کان کی پيپ، کان کا ورم وغيرہ کے لئے لہسن کو روغن کنجد ميں ملا کر آگ پر جلائيں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھان کر محفوظ رکھيں چند قطرے نيم گرم حالت ميں کان ميں ڈاليں ان شاء اللہ آرام ہوگا۔ نزلے کی وجہ سے بند ناک ميں آب لہسن کے چند قطرے ڈالنے سے ناک کھل جاتا ہے معدہ اور انتڑيوں کی سوزش ميں لہسن کی مرہم بنا کر ليپ کرنے سے آرام ہوتا ہے۔ اسی طرح مندرجہ ذیل تیل تمام امراض باردہ اور دردوغیر ہ میں مفید ہے۔
لہسن ٠٠١ گرام، برگ ارنڈ ٠٥ گرام، برگ دھتورہ ٠٥ گرام، برگ آک ٠٥ گرام، لونگ ٥٢ گرام، دار چينی ٥٢ گرام تمام اشياء موٹی موٹی کوٹ کر ايک کلو پانی ميں رات کو بھگو ديں۔ صبح اباليں جب نصف رہ جائے اسی ميں ١ کلو روغن کنجد ملا کر دوبارہ آنچ پر رکھيں جب تمام پانی جل جائے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرليں اور چھان کر محفوظ کر ليں يہ تيل تمام امراض باردہ ودرد وغيرہ ميںبہت مفید ہے۔