PDA

View Full Version : اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے


King Of Heart
06-07-2014, 10:48 PM
اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے

تُو میری روح میرے جسم کو اچھا کر دے




کس قدر ٹوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ میں

اے میری وحدتوں والے مجھے یکجا کر دے




یہ جو حالات ہیں میرے ، میں نے بنائے ہیں مگر

جیسا “تُو” چاہتا ہے مجھے اب ویسا کر دے




میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو

جو تیرا حکم ہو ، میرا ارادہ کر دے




مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھیلیں

مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے




ضائع ہونےسے بچا لے میرے معبود مجھے

یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشہ کر دے




میں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آئے ہیں

میری منزل کو میرے واستے راستہ کر دے




میری آواز تیری حمد سے لبریز رہے

بزمِ قونین میں جاری میرا نغمہ کر دے




۔ علامہ اقبال –

pakeeza
06-08-2014, 05:13 PM
Very Niceeee

King Of Heart
06-13-2014, 11:44 AM
Thanx Pakeeza

life
06-22-2014, 05:04 PM
aamen..

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.