bint-e-masroor
06-02-2014, 07:51 PM
ایک بار ضرور پڑھئیے پلیز ، ضرور کچھ سیکھنے کو ملے گا ان شاء اللہ !
ایک صاحب اپنا واقعہ لکھتے ہیں کہ میرے بیٹے کی پیدائش کے دن ہی سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی اپنے علاقے سمیت تمام ڈاکٹروں حکیموں سے علاج کروا کروا کر تھک گئے بالآخراللہ پاک کی رضا سمجھ کر دونوں میا ں بیوی بیٹھ گئے کہ شاید ہمارے بچے کی زندگی اسی طرح بسر ہو گی۔ بھلاماں باپ کہاں خاموش ہو کر بیٹھ سکتے ہیں۔ جس کسی نے بھی کسی حکیم، سنیاسی، ڈاکٹر کا بتایا، بھاگ پڑے! وقتی طور پر تو فرق آجاتا مگر جیسے ہی دوائی ختم، مرض پھر شروع۔
میرے بڑے بھائی(مالک کائنات ان کو ہمیشہ تندر ست و توانا رکھے آمین ثم آمین) ایک ضروری کام کے سلسلے میں اپنے پرانے گھر (فیروزہ) میں تشریف لائے تو میں نے اپنے بیٹے محسن کو ان کی گود میں ڈال دیا اور تقریباً رو پڑا اور گزارش کی کہ میرے لیے اور میرے بیٹے کیلئے دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے ہمت دے اور محسن کو صحت دے۔
انہوں نے چند لمحوں تک مجھے اور میرے بیٹے کو غور سے دیکھا اور فرمایا کہ حلال رزق پر قناعت کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا (یاد رہے میں ان دنوں بطور چنگی محرر تھا) میں نے اُن سے وعدہ کیا کہ میرا بیٹا ٹھیک ہو جائے تو میں رزق حلال ہی سے گزارہ کرونگا اور واقعی میں نے گزارا کیا!
قارئین محترم! آج میرا بیٹا 11سال کا ہو چکا ہے۔ الحمدللہ اب میرے 6 بچے ہیں۔ میرے گھر میں واقعی بہت سکون ہے، کوئی بیماری نہیں ہے، کوئی ٹینشن نہیں ہے، الحمدللہ رزق حلال کا اپنا الگ نشہ ہے۔ یقین نہیں تو آزما کر دیکھ لیں ۔
گھر میں اگر حرام کا مال آئے تو اپنے ساتھ بہت ساری بیماریاں اور مصائب لے کر آتا ہے
اسلئے اس سے بچنا بہت ہی ضروری ہے !
الله پاک ہمیں حلال رزق کمانے، کھانے اور تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے. آمین ثم آمین
ღღღ