Rania
06-02-2014, 06:13 PM
جو رزق، پانی ، تعلق تصرف ، صحبت محبت ، حرکت و عمل ،علم پیشہ تجارت آپ کو اطمینان قلب سلامتی و صالحیت ، ذوق عبادت اور شوق شرافت سے آشنا کرائے وہی الله کی مشیت و رضا ، اس کا اجر و انعام اور فضل و کرم ہے
اور جو مشاغل حیات اور اعمال ذات آپ کے اندر تکدر وتکبر اور تفاخر پیدا کریں ، الله اور اللہ کی مخلوق سے دور اور بیگانہ کر دیں ، چہرے کا نور دل کا سکون چھین لیں ، خوف خدا اور شرم و
حیا سے بے بہرہ کر دیں وہ سب خدا کا قہر اور عذاب ہیں
از بابا محمد یحییٰ خان ۔۔۔۔۔۔ پیا رنگ کالا ۔۔ سے اقتباس