PDA

View Full Version : جیمز بانڈ عجائب گھر کا افتتاح


-|A|-
04-14-2009, 01:25 AM
جیمز بانڈ عجائب گھر کا افتتاح
http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090406015414_bond_lotus226.jpg
’سپائی ہو لوڈ می‘ کی لوٹس کار بھی میوزیم میں موجود ہے

جیمز بانڈ فلموں کے ایک مداح نے ایک ایسا عجائب گھر قائم کیا ہے جس میں اس فلم سیریز سے متعلقہ آلات اور گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔

ویلز کے علاقے کمبریا سے تعلق رکھنے والے اڑتالیس سالہ پیٹر نیلسن نے اس عجائب گھر میں موجود اشیاء جمع کرنے کے لیے بیس برس کے عرصے میں نہ صرف ہزاروں میل کا سفر کیا بلکہ لاکھوں پاؤنڈ بھی خرچ کیے۔

عجائب گھر میں موجود اشیاء یا تو نیلامیوں سے خریدی گئی ہیں یا پھر ان میں جیمز بانڈ فلمیں بنانے والی فلم کمپنی، اداکاروں اور فلم کی تیاری میں حصہ لینے والے عملے کے عطیات شامل ہیں۔

کیس وک میں قائم شدہ بانڈ عجائب گھر کا افتتاح بانڈ فلموں کے پروڈیوسر البرٹ بروکولی کے سوویں یومِ پیدائش کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ عجائب گھر کے مالک پیٹر نیلسن جو ایک ریٹائرڈ دندان ساز ہیں کہتے ہیں کہ ان کا یہ بانڈ میوزیم دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا عجائب گھر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرے پاس فلم آکٹوپسی کا آکٹوپس اور فلم مین ودھ دا گولڈن گن کی سنہری پستول ہے جبکہ اس کے علاوہ میرے پاس فلم ڈائمنڈز آر فور ایور میں استعمال کی جانے والی فورڈ مستانگ کار بھی ہے اور یہ وہی سٹنٹ کار ہے جسے دو پہیوں پر چلتے دکھایا گیا تھا‘۔ اس کار کے بارے میں نیلسن نے بتایا کہ’مجھے نیویارک سے ایک پولیس اہلکار نے فون کیا اور بتایا کہ اس کے پاس یہ کار ہے اور اس کے کاغذات بھی ہیں۔ جس پر میں نیویارک گیا اور اسے خرید لیا‘۔

عجائب گھر میں موجود دیگر قابلِ ذکر چیزوں میں فلم ’سپائی ہو لوڈ می‘ کی لوٹس کار اور فلم ’گولڈن آئی‘ کا ایک ٹی پچپن ٹینک بھی شامل ہے۔

"K.G"
07-12-2009, 03:10 AM
Hmm Kabhi Moqa Mila to jayen geY :p

SHAYAN
07-20-2009, 04:04 AM
Nyx

!«╬Ĵamil Malik╬«!
07-18-2010, 12:41 PM
Nice Sharing

*NRB*
01-27-2012, 11:40 AM
ahaan zabrdast

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.