Log in

View Full Version : نمرہ احمد کے ناول “جنّت کے پتے


Rania
05-29-2014, 05:22 PM
“اچھی لڑکیاں اللہ تعالٰی کی بات مانتی ہیں۔ وہ ہر جگہ نہیں چلی جاتیں‘ وہ ہر کسی سے نہیں مل لیتیں‘ وہ ہر بات نہیں کر لیتیں۔”
اس نے پرس میز پہ الٹ کر جھاڑا۔
“تو پھر میں بری لڑکی ہوں؟” بہارے پل بھر میں رونکھی ہو گئی۔
“نہیں…. کوئی لڑکی بری نہیں ہوتی۔ بس اس سے کبھی کبھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے‘ جو برا ہوتا ہے‘ جس پہ اللہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔”
“جب وہ ناراض ہوتا ہے تو وہ انسان کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے اور جانتی ہو کہ اکیلا چھوڑنا کیا ہوتا ہے؟ جب بندہ دعا کرتا ہے تو وہ قبول نہیں ہوتی۔ وہ مدد مانگتا ہے تو مدد نہیں آتی۔ وہ راستہ تلاشتا ہے تو راستہ نہیں ملتا۔”

"نمرہ احمد کے ناول “جنّت کے پتے

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.