Rania
05-14-2014, 05:47 PM
http://rajafamily.com/lib/0005NG090.jpg
کلیجی ایک کلو
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
پسا گرم مسالہ ایک چاۓ کا چمچہ
میتھی دانہ چند دانے
ہری مرچ 4 عدد
ہلدی ایک چاۓ کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
سویا (باریک کٹاہوا) 2گھٹی
پیاز پسی 2 عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1 گھٹی
تیل 1 پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے کیلیجئ کو دھوۓ بغیر اسمیں ایک ڈلی لہسن چھلکے سمیت کچل کر
اچھی طرح مل کر پندرہ منٹ کے لیۓ رکھ دیں ، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
اس طریقے سے بساند دور ہوجاۓ گی ، پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اسمیں
میتھی دانہ ڈال کر 2 منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال دیں ۔ جب پیاز ہلکی گلابی ہوجاۓ تو
اسمیں ادرک لہسن کا پیسٹ ، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ، پھر کلیجی
سویا ، اور ہری مرچیں ، گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں ۔ بھوننے کے بعد کلیجی کو پانچ سے
دس منٹ تک دم پہ رکھیں ۔ سب سے آخر میں نمک ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے ہرادھنیا
شامل کردیں ۔مزیدار کلیجی جو گرم گرم تناول کریں