Log in

View Full Version : فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی


karwanpak
05-12-2014, 03:47 PM
جوبا(آن لائن)جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں نے ایک دوسرے پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ فریقین کی جانب سے یہ الزامات اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئے۔

باغیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فورسز ملک کے شمالی حصوں میں باغیوں پر حملے کر رہی ہیں۔

ادھر حکوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک علاقے پر باغیوں نے سرکاری دستوں پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان کے صدر سَلوا کیر اور باغی رہنما ریک مَچار نے جمعے کے روز ادیس ابابا میں فائربندی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس سے قبل جنوری میں طے پانے والا اسی طرز کا ایک معاہدہ ناکام ہو گیا تھا

Headlines news > http://www.karwanonline.pk/news/19424/2014-05-12/violation-of-ceasefire-agreement/

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.