Log in

View Full Version : کیمپ میں عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی بھرمار


karwanpak
05-12-2014, 03:33 PM
لاہور (کاروان ڈیسک) مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کیلئے جاری سمر کیمپ میں عمر رسیدہ کرکٹرز کی بھرمار ہو گئی۔ مصباح الحق تقریباً 40 سال کے ہو چکے۔ یونس خان، ذوالفقار بابر اور یاسر حمید بھی زندگی کی 36 بہاریں دیکھ چکے۔ اعزاز چیمہ35 برس کے ہیں۔ کمسن ترین سمیع اسلم کی عمر 18سال اور 150 دن ہے۔

لاہور میں جاری قومی کیمپ میں سلیکٹرز نے نوجوانوں کے بجائے عمررسیدہ پلیئرز کو ترجیح دی۔ مصباح الحق رواں ماہ کی 28 تاریخ کو 40ویں سالگرہ منائیں گے، کیمپ کے نگران اور این سی اے ہیڈ کوچ محمد اکرم ٹیسٹ و ون ڈے کپتان سے 5دن چھوٹے ہیں،یونس خان، ذوالفقار بابر، یاسر حمید زندگی میں 36بہاریں دیکھ چکے،اعزاز چیمہ35،شاہد آفریدی،محمد حفیظ، عبدالرحمان 34،محمد سمیع، توفیق عمر 33، عمران فرحت،محمد عرفان،فیصل اقبال اور عاطف مقبول 32سال کے ہیں،عمر گل 30واں سال گزار رہے ہیں،وہاب ریاض، عدنان اکمل،فواد عالم، سہیل تنویر، اظہر علی29کے ہوچکے،اسد شفیق، خرم منظور، یاسر شاہ کی عمر 28 جبکہ صہیب مقصود اور سرفراز احمد کی 27سال ہے۔ محمد طلحہٰ، راحت علی،انور علی 26، عمر امین،شان مسعود اور حارث سہیل 25سال کے ہو چکے۔

سب سے کمسن کرکٹر سمیع اسلم کی عمر 18سال اور 150دن ہے،بابر اعظم کو 20ویں سالگرہ کا انتظار ہے،رضا حسن اور احسان عادل کا 22واں، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کا 23 واں سال پورا ہونے والا ہے،عمر اکمل، ناصر جمشید اور شرجیل خان24 برس کے ہیں۔ سمر کیمپ کا حصہ بننے والے پی سی بی پینتھرز اسکواڈ میں شامل 20 کرکٹرزکی اوسط عمر ساڑھے 29جبکہ ٹائیگرز کی 28سال کے قریب بنتی ہے

Sports news > http://www.karwanonline.pk/news/19401/2014-05-11/pcb-training-camp/

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.