Log in

View Full Version : انسانیت سوز


karwanpak
05-10-2014, 02:40 PM
نائیجیریا میں اسلامی انتہا پسند تنظیم بوکو حرام نے نوجوان لڑکیوں کو اسکول سے اغوا کر کے اور انہیں باندیوں کے طور پر فروخت کرنے کا اعلان کر کے پورے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی اور جامعہ الازہر سمیت متعدد فقہی اداروں اور تنظیموں نے اس فعل کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بچیوں کی باحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

بوکو حرام 2009ء سے نائیجیریا میں اسلامی خلافت قائم کرنے کے لئے سرگرم ہے۔ تاہم اس نے اب تک قتل و غارتگری ، اغوا ، ڈکیتی اور لوٹ مار کے ذریعے ہی شہرت حاصل کی ہے۔ گزشتہ 5 برس میں اس تنظیم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کئی ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اس کا مرکز ملک کے شمال میں ہے۔ اسی حصے میں برونو ریاست کے شہر چیبوک کے ایک اسکول سے 14 اپریل کو بوکو حرام کے غنڈوں نے تین سو کے لگ بھگ لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔ ان میں 50 فرار ہو کر اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھیں جبکہ اندیشہ کے کچھ لڑکیاں اس کارروائی کے دوران ہلاک ہو چکی ہیں۔ شروع میں یہ خبریں آتی رہی تھیں کہ بوکو حرام کے انتہا پسند زبردستی ان لڑکیوں کی شادیاں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کروا رہے ہیں۔

تاہم گزشتہ ہفتے بوکو حرام کے لیڈر ابوبکر شیکاﺅ نے ایک ریکارڈڈ ویڈیو پیغام میں ان لڑکیوں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ان لڑکیوں کو اللہ کے حکم پر اغوا کیا ہے اور اب یہ اللہ کی ملکیت اور ہماری نگرانی میں ہیں۔ اللہ نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں ان لڑکیوں کو فروخت کر دوں۔ ابوبکر شیکاﺅ نے کہا کہ وہ ہر قیمت پر اللہ کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورتوں کو فروخت کرنے اور لونڈیاں رکھنے کی اجازت ہے۔ اس لئے ان کا اقدام غیر اسلامی نہیں ہے۔ شیکاﺅ نے کہا کہ ان لڑکیوں کو اسکول بھیجا جا رہا تھا جبکہ ان کی شادیاں ہونی چاہئیں۔ بوکو حرام ملک میں مغربی تعلیم کے خلاف ہے۔ اس تنظیم کے نام کا مفہوم بھی یہی ہے کہ مغربی تعلیم حرام ہے۔

RiyazA
05-14-2014, 12:44 AM
Kyon mujhe aisa lagta hai ke yeh mazmoon TTP ki bare main hai? Bahut hairat angez ke TTP, Boko Haram aur in jaise saare grohein, sub ke sub ki harkatein Islam ki naam se magar Islam ki khilaaf hain.

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.