PDA

View Full Version : بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی ہے، نواز شریف


karwanpak
05-10-2014, 02:37 PM
بہاولپور(کاروان ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے 100 میگا واٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے وزیراعظم ہاوٴس آ کر بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی بات ٹھیک نہیں۔ امید ہے کہ حکومت کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک میں 1000 میگا واٹ کے پہلے سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبے سے پہلے مرحلے میں 100 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی جبکہ سولر پاور منصوبے سے 2016 تک 1000 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ قائد اعظم سولر پارک کے سولر پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چینی کمپنی ٹی بی ای کے صدر سمیت علاقائی عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Source news > http://www.karwanonline.pk/news/19353/2014-05-09/nawaz-sharif-speech/

PRINCE SHAAN
05-13-2014, 01:25 PM
اچھی شیرنگ کے لئے آپکا شکریہ

http://lauriebaer.com/32gifts/divider.gif

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.