karwanpak
05-10-2014, 02:32 PM
لاہور(آن لائن) قومی کرکٹرز کی فزیکل فٹنس ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔ انجری سے نجات کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان بھی ایکشن میں نظر آئے۔
کیمپ میں مدعو 40 پلیئرزکے 2 گروپس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں الگ الگ ٹریننگ کی۔ صبح کے مرحلے میں پی سی بی پینتھرز نے این سی اے جبکہ ٹائیگرز نے قذافی اسٹیڈیم میں فٹنس میں بہتری کیلئے کوششیں کیں۔ دوسرے مرحلے میں پی سی بی پینتھرز نے قذافی اسٹیڈیم جبکہ ٹائیگرز نے این سی اے میں ٹریننگ کی۔
پینتھرز میں احمد شہزاد ،توفیق عمر ،عمران فرحت ، یاسر حمید ،مصباح الحق ، عمر اکمل ، فیصل اقبال ، حارث سہیل ، فواد عالم ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عبدالرحمان ، عاطف مقبول ،عمر گل ، احسان عادل،وہاب ریاض ، راحت علی ،محمد سمیع ،عدنان اکمل اور بابر اعظم شامل ہیں۔ ٹائیگرز میں ناصر جمشید ،شرجیل خان ،شان مسعود،خرم منظور، یونس خان ،اسد شفیق ،اظہر علی ، صہیب مقصود ، عمر امین ، محمد حفیظ ،انور علی ، ذوالفقار بابر ، رضا حسن ، یاسر شاہ، محمد طلحہٰ ،محمد عرفان ، بلاول بھٹی ،اعزاز چیمہ ، سرفراز احمد اور محمد سمیع کو رکھا گیا ہے۔
فزیکل ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی جبکہ چیف سلیکٹر معین خان نے بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کی نگرانی کی۔ اس موقع پر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی اور سلیکشن کمیٹی کے ممبر سلیم یوسف بھی موجود تھے
For more details visit this link > http://www.karwanonline.pk/news/19348/2014-05-09/irfan-started-training/