karwanpak
05-09-2014, 12:09 PM
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 11 مئی کے جلسے میں اسلحہ ، ڈنڈے اور بچوں کو لانے پر پابند ی ہو گی ۔ کنٹینرز لانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور خواتین کے لئے الگ جگہ بنائی جائے گی۔ جڑواں شہروں میں 36گھنٹے نظام زندگی مفلوج رہے گا جس کے لئے شہریوں سے معذرت خواہ ہوں۔ جلسہ میں آنے کے لئے الگ روٹ بنائے جائیں گے۔ یہ ڈی چوک میں آخری جلسہ ہو گا ۔ مستقبل میں جلسے کے لئے مخصوص مقام کا تعین کیا جائے گا ۔ احتجاج کی آڑ میں کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو انسانی شیلٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی قیادت انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ شرائط کی پاسداری کرے گی۔ حکومتیں آنی جانی ہیں اصل چیز ریاست اور اس کے ادارے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین اور حساس علاقے میں ریلیوں اور جلسوں کا رواج بن گیا ہے۔ دنیا بھر میں دھرنوں اور جلسوں کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں مگر ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ چند لوگ اکٹھے ہوکر طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیتے ہیں۔ اسی طرح چند سو لوگ آکر ریاست، پولیس اور انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ اگر انہیں روکیں تو مسئلہ اور نہ روکیں پھر بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ اہم ترین اداروں کی عمارتوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Headlines news > http://www.karwanonline.pk/news/19331/2014-05-08/conditional-permission-to-pti/