karwanpak
05-09-2014, 12:04 PM
لاہور ( کاروان ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد الیاس کو بطور چیف سلیکٹر بحال نہیں کیا۔منگل کو عدالتی کارروائی کا غلط تاثر لیا گیا۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی معطلی پر بورڈ کے جواب داخل کرنے تک حکم امتناعی دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کا بھی فیصلہ کرلیا تھا، البتہ اب نجم سیٹھی کے بیان کی روشنی میں صورتحال یکسر مختلف نظر آرہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے محمد الیاس کو بحال نہیں کیا، اس حوالے سے غلط تاثر لیا گیا۔ پی سی بی کو تفصیلی فیصلہ وصول ہو گیا ہے جس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی معطلی پر بورڈ کی طرف سے جوابی دلائل مکمل ہونے تک حکم امتناعی دیا گیا ہے۔ ہم اگلی سماعت میں اپنا موقف پیش کرینگے۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی عدالتی معاملات میں الجھنا نہیں چاہتا لیکن اپنے فیصلوں کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔
Source news > http://www.karwanonline.pk/news/19326/2014-05-08/najam-sethi-statement/