bint-e-masroor
05-07-2014, 12:29 PM
ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے ادب سے تعلق رکھنے والے چند احباب کو اپنے گھر مدعو کیا۔۔۔۔۔۔تو مہمانوں کی تواضع سے متعلق کچھ ادبی جملے اپنے ایک دوست سے پوچھ کر رٹ لیے۔۔۔۔۔ جب مہمان گھر میں داخل ہوئے تو دیہاتی نے کہا: "تشریف لائیے۔۔۔۔ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد" سب لوگ دیہاتی کے انداز سے بہت خوش ہوئے۔۔۔۔۔ پھر جب احباب نے اس کا حال چال پوچھا تو وہ بولا: " ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق"۔۔۔۔۔ احباب بہت متاثر ہوئے۔ اب جب کھانا لگایا گیا تو دیہاتی نے دوستوں سے کہا: "چلیے سوئے طعام گاہ ، کھانا چن دیا گیا ہے" سب طعام گاہ کی طرف پہنچے۔۔۔۔مہمان تکلف سے کام لے رہے تھے اور کوئی شروع ہی نہیں کر رہا تھا۔۔۔۔اس صورتِ حال کے لیے دیہاتی نے کوئی جملہ یاد نہیں کیا تھا معصومیت سے بولا: دیکھت کا ہو ، ٹھوسو "