Log in

View Full Version : CharJi New PTCL Fastest Wireless Broadband Service


(‘“*JiĢäR*”’)
05-07-2014, 10:08 AM
چار جی، پی ٹی سی ایل کی نئی تیز رفتار وائرلیس براڈبینڈ سروس

پچھلے ماہ ایک فورم پر پی ٹی سی ایل کی ایوو کلاؤڈ سروس کا ایک نیا لوگو دیکھا۔ رومن اردو میں لکھا ہوا یہ
Char Ji
کچھ عجیب سا لگا۔ پہلے میرے خیال تھا کہ شاید پی ٹی سی ایل بھی تھری و فورجی نیلامی میں حصہ لینے کے بارے میں سنجیدہ تاہم ایسا کچھ نہ ہوا۔

http://mobopk.com/images/charji.jpg

حال ہی میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ چار جی دراصل پی ٹی سی ایل کی نئی وائرلیس براڈبینڈ سروس کا نام ہے، جس کے تحت صارفین کو اب 36 میگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار فراہم کی جائے گی۔ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا
36 Mbps
، یعنی اب منٹوں کا کام ہوا کرے گا سیکنڈوں میں۔

تفصیلات کے مطابق
Char Ji
سروس جسے پراجیکٹ ایگل کا نام دیا گیا ہے، گذشتہ چند دنوں سے ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔ کمپنی اس سروس کے تحت صارفین کو ایک نئی یو ایس بی ڈیوائس فراہم کرے گی جو زیادہ سے زیادہ
36 Mbps
ڈاؤنلوڈ اور
7 Mbps
اپلوڈ کی رفتار فراہم کرے گی۔

اس نئی یو ایس بی کے چارجز تو معلوم نہیں تاہم چار جی سروس کے ماہانہ چارجز کم از کم 3000 روپے مقرر کیے جائیں گے۔ لیکن ٹھہریے ابھی خوشی سے چھلانگیں لگانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہمیشہ کی طرح اس سروس پر بھی پی ٹی سی ایل نے ڈاؤنلوڈنگ حد مقرر کی ہے اور وہ ہے صرف 30 گیگا بائیٹ۔ یعنی اس تیز رفتار کے ساتھ آپ یہ حد محض چند گھنٹوں میں عبور کرسکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی ایوو چارجی سروس اس ماہ کے اختتام تک پاکستان کے بڑے شہروں میں متعارف کروادی جائے گی۔ اس نئی تیز رفتار سروس کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے تبصرہ ضرور کیجئے گا۔

AYAZ
05-07-2014, 05:34 PM
Wow this is something new and it's great to see that pakistan is developing day by day.

Zafina
05-07-2014, 06:46 PM
Zabardast (y)

(‘“*JiĢäR*”’)
05-08-2014, 09:17 AM
Thanks

pakeeza
05-09-2014, 06:11 PM
Phr B Bhtr haa :)

PRINCE SHAAN
05-11-2014, 09:54 AM
THANKS FOR NICE SHARING

http://dl2.glitter-graphics.net/pub/2798/2798152l44z2hxols.gif

(‘“*JiĢäR*”’)
05-13-2014, 09:38 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.