PRINCE SHAAN
05-06-2014, 04:26 PM
https://fbcdn-sphotos-f-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn1/t1.0-9/s851x315/10325679_489156571215102_8054456564584927262_n.jpg
محبتوں کا حساب تھا
محبتوں کا حساب تھا نہ عداوتوں کا شمار تھا
کبھی اُس کی ذات عذاب تھی کبھی روح کا وہ قرار تھا
میری پیاس اُتنی ہی بڑھ گئی کہ سراب جتنے ملے مجھے
ہوا دھوکہ جس پہ گلاب کا وہ سلگتا جلتا شرار تھا
...
اُسے میں نےمڑ کے صدا نہ دی پلٹ گیا تھا وہ راہ سے
میں خزاں ہوا تو پتا چلا میری ذات کا وہ نکھار تھا
تو بھی دور ہے میں بھی دور ہوں کیوں الگ ہوۓ یہ راستے
تیری چاہتوں کا گریز تھا یا میری انَا کا حصار تھا
وہ اگر کسی کو ملے کہیں تو کوئی بتادے اُسے ذرا
میرے فنِ شعر کی بے خودی تیرے عشق ہی کا خمار تھا