PDA

View Full Version : ہوچکا قطع تعلق تو


Rania
05-05-2014, 10:08 AM
عذرآنے میں بھی ہےاور بلاتے بھی نہیں
باعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں


خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں


دیکھتے ہی مجھے محفل میں ، یہ ارشاد ہوا
کون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں


ہوچکا قطع تعلق تو جفائیں کیوں ہوں
جن کو مطلب نہیں رہتا، وہ ستاتے بھی نہیں


زیست سے تنگ ہو اے داغ تو کیوں جیتے ہو؟
جان پیاری بھی نہیں، جان سے جاتے بھی نہیں

(‘“*JiĢäR*”’)
05-07-2014, 09:22 AM
,,:bu:

life
06-28-2014, 08:26 PM
buhat ala..

Rania
11-28-2015, 10:46 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.