Rania
05-04-2014, 02:36 AM
کچھ اور تو نہیں چاہا تیری چاھت سے
ملے ہیں غم مجھے کیا کیا تیری عنایت سے
کسی طرح مِری قسمت کا فیصلہ بھی ہو
مجھے تُم آ ہی مِلے ہو جو آج قسمت سے
جُدا ہوا تو تھکن زندگی کی سونپ گیا
کَٹا تھا راستہ جس شخص کی رفاقت سے
یہ ایک میں تو نہیں اب زمانہ کہتا ہے
بدل رہا ہے محبت کو وہ سیاست سے
مجھے یقین ہے موسم فراق کا آیا
ٹپک رہے ہیں شرارے گُلوں کی رنگت سے
ملے ہیں غم مجھے کیا کیا تیری عنایت سے
کسی طرح مِری قسمت کا فیصلہ بھی ہو
مجھے تُم آ ہی مِلے ہو جو آج قسمت سے
جُدا ہوا تو تھکن زندگی کی سونپ گیا
کَٹا تھا راستہ جس شخص کی رفاقت سے
یہ ایک میں تو نہیں اب زمانہ کہتا ہے
بدل رہا ہے محبت کو وہ سیاست سے
مجھے یقین ہے موسم فراق کا آیا
ٹپک رہے ہیں شرارے گُلوں کی رنگت سے