(‘“*JiĢäR*”’)
05-02-2014, 10:23 AM
کیا آپ کا وائی فائی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے؟ ایک آسان ٹیوٹوریل کی مدد سے اپنی انٹرنیٹ سپیڈ بڑھائیں
پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور بہت سے صارفین کے پاس وائی فائی روٹر موجود ہیں جنکی بدولت اب کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل پر بناء تار کے انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اکثر دوستوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ انکا وائرلیس انٹرنیٹ کافی سست روی کا شکار رہتا ہے اور اسکے لیے وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/04/speeds.jpg
مگر بعض اوقات اس میں قصور انٹرنیٹ کمپنی کا نہیں ہوتا بلکہ آپکے اس پاس گھروں اور دفاتر میں لگے روٹر سگنلز کی ترسیل کے لیے ایک ہی وائی فائی چینل استعمال کررہے ہوتے ہیں جسکی وجہ سے آپکی انٹرنیٹ سپیڈ میں مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
یہ جاننے کے لیے کہ آپکا وائی فائی روٹر کونسا چینل استعمال کررہا ہے اور گردوپیش دیگر روٹرز کونسے چینل پر ہیں، ونڈوز صارفین ایک مفت سافٹوئیر
ViStumbler (http://www.vistumbler.com/)
ڈاؤنلوڈ کریں۔ لینکس اور میکنٹوش صارفین
Kismet (https://kismetwireless.net/download.shtml)
نامی سافٹوئیر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
انسٹالیشن کے بعد آپ
Scan APs
کا بٹن دبائیں اور چند لمحوں میں یہ آپ کے روٹر سمیت گردوپیش کے تمام وائی فائی روٹرز کی تفصیلات آپ کی سکرین پر دکھادے گا۔ ان تفصیلات میں سب سے اہم
Channel
کا کالم ہے جس میں آپکے روٹر کا چینل اور دیگر روٹرز کا چینل بتایا جائے گا۔ مثلاً اگر آپ چینل 1 کا استعمال کررہے ہیں اور دیگر بہت سے روٹرز بھی اسی چینل پر سگنل بھیج رہے تو آپ کا انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہوسکتا ہے۔ لہذا آپ اپنا چینل (1 سے 11 تک ) تبدیل کرلیں جو منفرد ہو یا بہت کم افراد استعمال کر رہے ہوں۔
http://mobopk.com/images/wifichannel.jpg
چینل تبدیل کرنے کے لیے آپ کو اپنے موڈیم کی ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونا پڑے گا۔ مثال کے طور پر پی ٹی سی ایل (http://www.itnama.com/category/telecom/ptclpk/) صارفین
http://192.168.1.1 (http://192.168.1.1/)
پر جاکر
admin/admin
یا اپنا منتخب کیا گیا صارف نام اور پاسورڈ درج کریں اور وہاں سے وائی فائی کی
advanced
سیٹنگز کا انتخاب کریں اور اپنا وائرلیس چینل تبدیل کرلیں۔
http://mobopk.com/images/advanced.jpg
تو جناب اگر آپ کا انٹرنیٹ ایک ہی چینل استعمال کرنے کی وجہ سے سست روی کا شکار تھا تو اب آپ محض چند منٹوں میں اس خامی کو دور کرسکتے ہیں۔