Rania
04-29-2014, 03:37 PM
لندن …سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق سے یہ انکشا ف ہوا ہے کہ بچپن میں دلیہ کھانے والے بچے زیا دہ اچھے طا لب علم ہو تے ہیں اور امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ دلیے میں مو جو د اجزا ء خصو صا ً اومیگا تھری بچوں کی لکھنے پڑھنے اور ہجے کر نے کی صلا حیتوں کو بڑھاتاہے ۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تین سال کی عمر تک لی جا نے والی غذ ا بچوں کی ذہنی صلاحیتو ں کے لیے بے حد اہم ہوتی ہے اور جو بچے ابتدا ئی عمر میں متو ازن غذا لیتے ہیں وہ تعلیمی میدان میں بہتر کا رکر دگی دکھا تے ہیں