PDA

View Full Version : Windows 8.1 Second Edition Realise in August With New Start Button


(‘“*JiĢäR*”’)
04-26-2014, 10:37 AM
ونڈوز 8.1 کا دوسرا اپڈیٹ اگست میں آئے گا، سٹارٹ مینو کا اضافہ اور دیگر نئے فیچرز

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں ونڈوز کے سب سے نئے ورژن، ونڈوز 8.1 کا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ جہاں بہت سے نئے فیچر لایا ہے وہیں اس نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی بہت سی خامیوں کو بھی دور کیا ہے۔ اس اپڈیٹ میں سٹارٹ کا بٹن تو شامل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کمپنی نے ونڈوز کا مشہور ’سٹارٹ مینو‘ اس میں شامل نہیں کیا۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/04/npc.06.02.gif

اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز 8.1 کے دوسرے اپڈیٹ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جو اگست کے مہینے میں دستیاب ہوگا۔ اس اپڈیٹ میں خاص بات یہ ہے کہ اب ونڈوز کا سٹارٹ مینو جو ونڈوز 95 سے ونڈوز 7 تک تمام آپریٹنگ سسٹمز کا حصہ رہا ہے اسے اب دوبارہ شامل کیا جارہاہے۔ اسکے علاوہ ونڈوز 8 کی تمام میٹرو ایپلی کیشنز اب آپ روایتی ڈیسکٹاپ پر بھی استعمال کر سکیں گے ۔ یعنی اب وہ فل سکرین نہیں بلکہ ایک ونڈو کے اندر کام کریں گی اور آپ انہیں
Minimize
اور
Close
بھی کر سکتے ہیں۔

http://www.itnama.com/wp-content/uploads/2014/04/winstartmenu.jpg

مائیکروسافٹ یہ فیچرز دوبارہ اپنی خوشی سے نہیں بلکہ صارفین کے زبردست دباؤ کے تحت ونڈوز میں شامل کر رہی ہے۔ ونڈوز 8 اور 8.1 پر سب سے زیادہ تنقید اسی وجہ سے ہوتی رہی ہے کہ یہ ٹچ سکرینز کے لیے تو اچھی ہے تاہم روایتی کمپیوٹر صارفین جو ماؤس استعمال کرتے ہیں انکے لیے میٹرو انٹرفیس کافی مشکل ہے۔

آپ کے خیال میں ونڈوز 8.1 میں سٹارٹ مینو شامل کرنے سے کیا یہ اب تک کی سب سے بہترین ونڈوز بن جائے گی؟ یا پھر آپ ونڈوز 7 کو ہی بہتر سمجھتے ہیں؟

AYAZ
04-26-2014, 11:56 AM
Thanks bro for sharing this information with us. It's great.

Rania
04-26-2014, 02:40 PM
Zabardast

waheed ahmed
04-26-2014, 03:01 PM
Nice sharing

nehastar1
04-27-2014, 04:26 AM
thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
04-28-2014, 10:47 AM
Thanks

angel47
05-14-2014, 01:41 PM
I have registered 8.1 windows, kia mein es windows ko new windows se upgraade kar sakun ga ?

(‘“*JiĢäR*”’)
05-15-2014, 09:57 AM
Thanks

Golden Tears
05-15-2014, 04:46 PM
nice....

(‘“*JiĢäR*”’)
05-16-2014, 09:50 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.