Rania
04-24-2014, 05:43 PM
دل کے کہنے پہ جب لڑے تم تھے،
پھر زمانے سے کیوں ڈرے تم تھے،
نقش تھے ہاتھ کی لکیروں میں،
دسترس سے مگر پرے تم تھے،
لاکھ پھیلا سمٹ نا پائے تم،
دل کی اوقات سے بڑے تم تھے،
ہم نے جس راہ کا انتخاب کیا،
اسکے ہر موڑ پہ کھڑے تم تھے،
ایک شررِگمان کی مانند،
دھیان کی راکھ میں پڑے تم تھے،
کیا تھا جس میں الجھ گئے تم تھے،
جانے کس بات پہ اڑے تم تھے،
ایک ہی لمحہ خاموشی میں،
حدِآواز سے پرے تم تھے۔۔
پھر زمانے سے کیوں ڈرے تم تھے،
نقش تھے ہاتھ کی لکیروں میں،
دسترس سے مگر پرے تم تھے،
لاکھ پھیلا سمٹ نا پائے تم،
دل کی اوقات سے بڑے تم تھے،
ہم نے جس راہ کا انتخاب کیا،
اسکے ہر موڑ پہ کھڑے تم تھے،
ایک شررِگمان کی مانند،
دھیان کی راکھ میں پڑے تم تھے،
کیا تھا جس میں الجھ گئے تم تھے،
جانے کس بات پہ اڑے تم تھے،
ایک ہی لمحہ خاموشی میں،
حدِآواز سے پرے تم تھے۔۔