PDA

View Full Version : الزام وہ کیا کیا تھے


Rania
04-23-2014, 12:02 PM
الزام وہ کیا کیا تھے اَب تک جو مرے سر ہیں
پسپائی کے سب منظر بینائی کے اندر ہیں


تو چھین بھی سکتا ہے ہم لوگوں سے گویائی
پر یاد رہے اتنا ہم تیرے ثناگر ہیں


شہروں کی فصیلوں سے جھانکیں بھی تو کیا جھانکیں
صحراؤں کے باسی بھی اِک قید کے اندر ہیں


بنتے ہیں مکاں کیسے رہتے ہیں مکیں کیسے
ہم لوگ بتائیں کیا ہم لوگ تو بے گھر ہیں


کافی ہے ثبوت اتنا اِس شہر کی حرمت کا
کچھ لوگ ہیں پتھر کے، کچھ کانچ کے پیکر ہیں


لفظوں سے تراشیں گے مرمر سے صنم عظمیؔ
ہم لوگ کہ شاعر ہیں، ہم لوگ کہ آذر ہیں

اسلام عظمی

(‘“*JiĢäR*”’)
04-24-2014, 09:39 AM
ZabardasT

Rania
11-28-2015, 10:47 PM
Thanks

MASOOM GIRL
03-23-2016, 10:39 AM
Nice.....

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.