Log in

View Full Version : پرویز مشرف کی درخواست پر وفاق کو نوٹس


karwanpak
04-22-2014, 03:10 PM
کراچی ( کاروان ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس خالد حسین بھٹی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ان کے موکل کی والدہ دبئی میں علیل ہیں جس کے باعث وہ ان کی عیادت کےلئے وہاں جانا چاہتے ہیں تاہم نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکتے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے خارج کرے۔

سندھ ہائیکورٹ نے وکیل کا موقف سننے کے بعد وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 31 مارچ 2014ءکو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا سابق صدر کا نام ای سی ایل میں رکھنا یا نکالنا حکومت کا کام ہے ان سے بات کریں۔ خصوصی عدالت کے حکم پر وزارت داخلہ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر اسے مسترد کردیا گیا، جس کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

Rania
04-22-2014, 03:33 PM
Thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
04-23-2014, 09:24 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.