PDA

View Full Version : سکھر ٹریفک حادثے میں 42 افراد جاں بحق وقت اشا&


karwanpak
04-21-2014, 12:58 PM
کراچی (آن لائن) ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سکھر کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 42 جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ زخمیوں کو ہرممکن سہولیات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو علی الصبح سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب یہ حادثہ پیش آیا اور جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مسافرکوچ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جبکہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اس افسوسناک سانحے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کیونکہ سڑک خراب ہونے کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کو بروقت نہ دیکھ سکا جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا۔

حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال پنوں عاقل اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Rania
04-21-2014, 01:46 PM
Thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
04-22-2014, 10:30 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.