karwanpak
04-21-2014, 12:56 PM
اسلام آباد (کاروان ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر پر حملہ شر پسند عناصر نے کروایا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ بے بنیاد الزام سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کرینگے۔
پاکستان کے ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ایک باوقار اور معتبر ادارہ ہے۔ قومی اداروں کیخلاف کوئی غلط بات برداشت نہیں کی جائے گی۔
جنرل عاصم کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ فوج کی موجودہ قیادت کو موجودہ حالات کا تدارک ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ بے بنیاد الزام سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ حامد میر پر حملہ شر پسند عناصر نے کیا ہے۔ تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر آئین اور قانون کے مطابق چارہ جوئی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کرینگے۔