PDA

View Full Version : کوچز کیلئے اشتہار دکھاوا ہے: راشد لطیف وقت 


karwanpak
04-21-2014, 12:50 PM
کراچی (کاروان ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کی جانب سے کوچز کے لئے اشتہارات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ دکھاوا اورخانہ پری کے لئے ہے۔ پسندیدہ اور منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے معا ملات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار عربین سی کنٹری کلب میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا کہ کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ، کوچ اور منیجر لابنگ کے ذریعے ہی آتے رہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کرنے والے راشد لطیف نے کہا کہ اب یہ باب بند ہو چکاہے لیکن اگر بورڈ کو میرے مشوروں کی ضرورت پڑی تو اپنی رائے ضرور دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 2ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں افغان کرکٹرز کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ اس ٹیم میں ایسے کرکٹرز موجود ہیں جو محنت کریں تو مستقبل میں معیاری کرکٹرز بن سکتے ہیں۔

(‘“*JiĢäR*”’)
04-22-2014, 10:29 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.