Log in

View Full Version : ٹیمیں فوری پاکستان بھجوانے سے انکار


karwanpak
04-17-2014, 03:25 PM
لاہور (کاروان ڈیسک) لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ٹیمیں پاکستان نہیں بھجوا سکتے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں اے سی سی ڈویلپمنٹ کمیٹی کی صدرات نجم سیٹھی نے کی۔ نیپال ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، بھارت ، ہانگ کانگ ، یو اے ای اور عمان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کے نمائندے اور کمیٹی کے سی او او اشرف الحق کا کہنا تھا کہ حالات ایسے نہیں کہ انٹرنیشنل ٹیمیں فی الفور پاکستان کا دورہ کر سکیں۔ غیر ملکی ٹیموں کے لئے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کم کرنا ہونگے۔

پی سی بی کے صدر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اے سی سی لاہور میں ہونا بھی ایک کامیابی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلوں پر ایشین کرکٹ کونسل کا اتحاد برقرار ہے۔ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کپ میں چار ایسوسی ایٹ کی ٹیمیں ایشیا سے تھیں اور ورلڈ کپ 2015 میں بھی دو ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں ایشیا سے ہی ہونگیں۔

(‘“*JiĢäR*”’)
04-18-2014, 11:17 AM
Very NIce

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.