Log in

View Full Version : اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ


karwanpak
04-17-2014, 03:16 PM
لاہور (آن لائن) پی ایچ ایف سے ناراض سابق کپتان اصلاح الدین مان گئے، انھیں بطور تحفہ چیف سلیکٹر کی پوسٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہناز شیخ قومی سینئرجبکہ منظور الحسن جونیئر ٹیم کے چیف کوچ بنیں گے طاہر زمان کو ڈائریکٹر کوچنگ بنایا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے ڈومیسٹک ہاکی ایونٹس میں30 سال کی پابندی ختم پر بھی اتفاق ہو گیا۔

یہ فیصلے گذشتہ شب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میںہنگامی بنیادوں پر ہونے والے اجلاس کے دوران کیے گئے۔ حتمی منظوری لاہور میں شیڈول ایگزیکٹیو باڈی اجلاس میں لی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایچ ایف کی سابقہ انتظامیہ نے ٹیموں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا کردار ختم کر کے تمام تر ذمہ داری ٹیم مینجمنٹ کو سونپ دی تھی لیکن موجودہ حکام یہ سمجھتے ہیں کہ عالمی مقابلوں میں شاندار نتائج کے حصول اور گراس روٹ سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے سلیکشن کمیٹیز ضروری ہیں،اس لئے بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اصلاح الدین کو قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے پر اتفاق ہوا۔ دیگر سلیکٹرز میں ارشد چوہدری، خالد بشیر، فرحت خان اور شاہد علی خان شامل ہوں گے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ سابق کپتان منظور حسن کو جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈکوچ بنایا جائیگا، موجودہ چیف کوچ طاہر زمان کو ڈائریکٹر کوچنگ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق عظیم کھلاڑی شہنازشیخ کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف کوچ بنانے پر اتفاق ہوا ہے

(‘“*JiĢäR*”’)
04-18-2014, 11:17 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.