Log in

View Full Version : جنت ایک نظریہ


pakeeza
04-15-2014, 09:49 PM
حیات جنت کا عقیده ساده طور پر صرف ایک عقیده نہیں ہے،وه پورے معنوں میں ایک نظریہ حیات ہے- جنت کے عقیدے کا تعلق انسان کی پوری زندگی سے ہے- جنت کی اہمیت کو صرف اس وقت سمجها جا سکتا ہے،جب کہ اس کو انسان کی پوری زندگی سے جوڑ کر دیکها جائے- انسان کا مطالعہ بتاتا ہے کہ وه ایک متلاشی جنت حیوان ہے- انسان کی پوری فطرت ایک ایسی دنیا چاہتی ہے جو اس کے لیے آئیڈیل دنیا هو،جہاں اس کو تمام چیزیں معیاری درجے میں حاصل هوں-اسی کا نام جنت ہے-اور اس جنت کا حصول ہر عورت اور مرد کا مشترک خواب ہے- انسان کی موجوده حالت کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم هوتا ہے کہ تمام انسان آخری حد تک مادی چیزوں کے حریص بنے هوئے ہیں - ہر آدمی زیاده سے زیاده دولت اور زیاده سے زیاده طاقت حاصل کرنا چاہتا ہے- یہ سب اسی لیے ہے کہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنی فطرت میں چهپی هوئی جنت کو وه اس دنیا میں واقعہ بنا سکے-مگر یہاں ایک حقیقت اس کے لیے مستقل رکاوٹ ھے -موجوده دنیا اپنے اسباب کے اعتبار سے ایک غیر معیاری دنیا ہے-اس قسم کی غیر معیاری دنیا میں،معیاری جنت کی تعمیر سرے سے ممکن ہی نہیں- امکان اور واقعہ کے درمیان یہی تضاد اس دنیا کی تمام برائیوں کا اصل سبب ہے-اسی بنا پر لوگ مستقل طور پر ذھنی تناؤ میں جیتے ہیں،اسی بنا پر لوگ تشدد پسند بن جاتے ہیں،اسی بنا پر لوگ جهنجهلاہٹ کا شکار رہتے ہیں- اس مسلے کا حل صرف ایک ہے،وه یہ کہ لوگوں کے اندر اس حقیقت کا شعور پیدا کیا جائے کہ جنت کسی کو صرف اگلی دنیا میں مل سکتی ہے،نہ کہ موجوده دنیا میں-جنت کا عقیده آدمی کو حقیقت پسند بناتا ہے،اور حقیقت پسندی ہی تمام کامیابیوں کا واحد راز ہے

(‘“*JiĢäR*”’)
04-16-2014, 12:30 PM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.