Log in

View Full Version : فوج کو تحفظات ہیں تو خود مذاکرات کرے


karwanpak
04-12-2014, 03:26 PM
سرگودھا (آن لائن) طالبان کی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 19 رہا کئے جانیوالے افراد کا نام اب تک نہ دیا گیا ہے جبکہ 13 اور رہاء کئے گئے طالبان کا نام بھی وزیر داخلہ کی طرف سے اب تک موصول نہ ہوا ہے۔ حکومت اور فوج طالبان کی رہائی پر دو چوراہوں پر کھڑی ہے اگر فوج کو مذاکرات پر تحفظات ہیں تو وہ خود مذاکرات کا حصہ بن جائے۔طالبان نے حکومت کو وزیرستان کے علاقے (وانا ) اور فاٹا میں کسی بھی جگہ پر مذاکرات کرنے کا کہہ دیا ہے دوسرے مرحلے میں عدم فقدان کے باعث شروع ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے سرگودھا میں نمائندہ آن لائن سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے آل پارٹی کانفرنس میں حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا تھا لیکن بدقسمتی سے امریکہ کی طرف سے ہونیوالے ڈرون حملے کے باعث مذاکرات کا عمل بہت آگے نکل گیا۔ اب حکومت کی طرف سے سنجیدگی سے مذاکرات کی دعوت ملنے پر تحریک طالبان نے مثبت جواب دیتے ہوئے حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک طالبان کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے کئی روز ہوچکے ہیں لیکن تاحال طالبا

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.