PDA

View Full Version : بورڈ راشد لطیف کو منانے کیلئے کوشاں


karwanpak
04-12-2014, 03:11 PM
لاہور(کاروان ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے چیف سلیکٹر کا انتخاب چیلنج بن گیا ہے۔ چیئرمین نجم سیٹھی عہدہ سنبھالنے سے انکار کرنے والے راشد لطیف سے پیر کو ملاقات کرکے منانے کی کوشش کرینگے۔دوسری صورت میں معین خان کا آپشن موجود ہو گا جبکہ اقبال قاسم اور صلاح الدین صلو بھی زیر غور آئیںگے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سابق کپتان راشد لطیف کو نیا چیف سلیکٹر مقررکیا جنھیں یکم اپریل کو عہدے کا چارج سنبھالنا تھا، مگر انھوں نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے پہلے ہی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی دبئی سے وطن واپسی کے بعد پیر کو راشد لطیف کو قذافی اسٹیڈیم لاہور بلا کر منانے کی کوشش کرینگے۔ وہ سابق کپتان کے تحفظات دور کر کے عہدہ سنبھالنے پر قائل کرنا چاہیں گے۔ دوسری صورت میں معین خان کا آپشن زیر غور ہوگا جنہیں قبل ازیں بھی نجم سیٹھی نے چیف سلیکٹر مقرر کردیا تھا لیکن عدالتی حکم پرتقرری کالعدم قرار پائی۔ اس کے بعد پہلے انھیں منیجر اور بعد ازاں ہیڈ کوچ بنا دیا گیا۔ تجربہ کار اقبال قاسم کو ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

(‘“*JiĢäR*”’)
04-14-2014, 10:43 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.