Log in

View Full Version : 8 سال کے ٹورز طے کر لئے: نجم سیٹھی


karwanpak
04-12-2014, 03:10 PM
لاہور ( کاروان ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس کے دوران بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈز سے اگلے 8 سال کے تحریری ٹور پروگرامز طے کر لئے جن سے پاکستان کو 30 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 9 جنوری کو بطور چیئرمین پی سی بی بگ تھری کا معاملہ میرے سامنے آیا۔ پھر 8 فروری کو سنگاپور میں پتہ چلا کہ بنگلہ دیش نے بگ تھری کی تجویز قبول کرلی۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا بگ تھری کے مخالف تھے لیکن پھر سری لنکا نے بھی اس کی حمایت کردی اور پاکستان 9 فریقین کے مقابلے میں تنہا رہ گیا۔ ایسی صورتحال میں ہم اکیلے بگ تھری کے خلاف نہیں کھڑے ہوسکتے تھے اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے بگ تھری کی حمایت ضروری تھی لیکن سابق چیئرمین ذکا اشرف کے ساتھ مشورہ کیا تھا تو فیصلہ ہوا تھا کہ اس میں قانونی پوزیشن بھی دیکھی جائے گی۔

(‘“*JiĢäR*”’)
04-14-2014, 10:42 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.