Rania
04-08-2014, 06:56 AM
http://mag.dunya.com.pk/magazin_news/2014/February/02-17-14/610x387x1365_55307960.jpg.pagespeed.ic.nzPOCiW3Hm. jpg
فریحہ کہتی ہیں مجھ سے چاول صحیح نہیں بنتے، ہمیشہ نیچے سے لگ جاتے ہیں، دعوت وغیرہ میں بریانی یا پلائو جل جائے تو اس میں جلنے کی بو رہ جاتی ہے اس کے لئے ضرور بتائیں تاکہ چاول اچھے رہیں، بدبو نہ آئے۔
چاولوں میں پانی اندازے سے ڈالیں۔ آنچ کا دھیان رکھیں، پہلے خواتین ناپ تول کر پانی نہیں ڈالتی تھیں، پانچ سات کلو بریانی گھر میں آرام سے بناتی تھیں۔ میں نے خود دیکھا کہ چاول ڈال کر وہ شہادت کی انگلی چاولوں پر ٹکا کر دوسرے ہاتھ سے پانی ڈالتی جاتیں۔ پہلی پور تک پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح چاولوں میں پانی صحیح رہتا ہے۔ چاول پکانے کیلئے دیگچی ذرا کھلی ہو اور پانی صحیح ڈالا جائے تو چاول کبھی خراب نہیں ہوتے۔ چاولوں کو دم دیتے وقت بھی دھیان رکھیں۔ اگر چاول جل جائیں ۔جلنے کی بو زیادہ ہو تو دو بڑے ڈبل روٹی کے سلائس لیں انہیں چاولوں پر رکھیں آدھا کپ دودھ ان سلائس پر ڈال کر ڈھکنا لگا کردم دے دیں۔ دس بارہ منٹ بعد کھولیں۔ چاولوں میں بو نہیں آئے گی سلائس نکال لیں۔