Rania
04-02-2014, 06:32 PM
ایک مومن اپنے ماحول کے لیے رحمت ہے۔ وہ انسانوں اور حیوانوں کے لیے نفع بخش ہے۔ اس سے ماحول کو کوئ نقصان نہیں پہنچتا اور یہ سب کچھ محض اللہ کے لیے بغیر کسی ذاتی غرض کے ہوتا ہے۔ مومن اپنے حسن خلق اور ہمدردانہ رویہ کی وجہ سے معاشرت اور ماحول کے لیے سرتاپا رحمت ہوتا ہے۔ اس کی بات ، اس کا عمل اور اس کا رویہ رحمت، محبت اور خیر خواہی کا ہوتا ہے