PRINCE SHAAN
04-01-2014, 12:02 PM
http://data.whicdn.com/images/48140006/lonely-boy-night-Favim.com-598834_original.jpg
زخم دل
زخم دل کے نقاب کھولیں گے
وحشتوں کے عذاب کھولیں گے
حرف سارے ہمیں پکاریں گے
جب وہ دل کی کتاب کھولیں گے
کیا تمنا رہی , ملا کیا کیا
زندگی کا حساب کھولیں گے
فکر کیوں ہو ہمیں مسافت کی
راستے خود سراب کھولیں گے
بھولنے کو غم _محبت کو
ہم شرابی شراب کھولیں گے
لاکھ گزرو نظر بچا کہ تم
بھید تیرا گلاب کھولیں گے
راز دل کے سدا لکھو نہ یوں
لوگ جی بھر عتاب کھولیں گے
زخم دل
زخم دل کے نقاب کھولیں گے
وحشتوں کے عذاب کھولیں گے
حرف سارے ہمیں پکاریں گے
جب وہ دل کی کتاب کھولیں گے
کیا تمنا رہی , ملا کیا کیا
زندگی کا حساب کھولیں گے
فکر کیوں ہو ہمیں مسافت کی
راستے خود سراب کھولیں گے
بھولنے کو غم _محبت کو
ہم شرابی شراب کھولیں گے
لاکھ گزرو نظر بچا کہ تم
بھید تیرا گلاب کھولیں گے
راز دل کے سدا لکھو نہ یوں
لوگ جی بھر عتاب کھولیں گے