PDA

View Full Version : اُس کی آنکھوں میں


PRINCE SHAAN
03-29-2014, 05:00 PM
https://fbcdn-sphotos-b-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn2/t1.0-9/s526x395/10003893_471384326325660_1700103779_n.jpg



اُس کی آنکھوں میں

اُس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

تم جہاں میرے لیے سیپیاں چنتی ہوگی
وہ کسی اور ہی دنیا کا کنارہ ہوگا

زندگی! اَب کے مرا نام نہ شامل کرنا
گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا

جس کے ہونے سے مری سانس چلا کرتی تھی
کس طرح اس کے بغیر اپنا گزارہ ہوگا

یہ اچانک جو اُجالا سا ہوا جاتا ہے
دِل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہوگا

عشق کرنا ہے تو دن رات اُسے سوچنا ہے
اور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہوگا

یہ جو پانی میں چلا آیا سنہری سا غرور
اُس نے دریا میں کہیں پائوں اُتارا ہوگا

کون روتا ہے یہاں رات کے سناٹوں میں
میرے جیسا ہی کوئی ہجر کا مارا ہوگا

مجھ کو معلوم ہے جونہی میں قدم رکھوں گا
زندگی تیرا کوئی اور کنارہ ہوگا

جو مری رُوح میں بادل سے گرجتے ہیں وصی
اُس نے سینے میں کوئی درد اُتارا ہوگا

کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کو
میرے مولا کا وصی جونہی اشارہ ہوگا

SHAYAN
03-30-2014, 07:05 AM
V Nice

PRINCE SHAAN
04-07-2014, 10:03 PM
V Nice
THANK U SO MUCH
http://www.anutinanutshell.com/wp-content/uploads/divider.gif

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.