PDA

View Full Version : ایلکس ہیلز نے انگلینڈ کو فتح دلا دی


karwanpak
03-28-2014, 03:12 PM
چٹاگانگ ( کاروان ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رکھی ہے۔

چٹاگانگ میں کھےلے جانیوالے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 189رنز بنائے جس میں مہیلا جے وردھنے 89جبکہ تلکا رتنے دلشان 55رنز بنا کر نمایاں رہے

۔ انگلینڈ کی طرف سے جیڈ ڈیرن بیچ اور کرس جورڈن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں انگلینڈ نے مقررہ ہدف 19.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں ایلکس ہیلز نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 116رنز کی اننگز کھیلی ۔

سری لنکا کی طرف سے نووان کلاسیکرا نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر ایلکس ہیلز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

Golden Tears
03-28-2014, 04:19 PM
Nice...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.