PDA

View Full Version : فلپائن: خود مختار مسلم ریاست کیلئے معاہدہ


karwanpak
03-28-2014, 03:09 PM
منیلا (اے ایف پی)فلپائن کی حکومت نے ملک میں سرگرم مسلمان باغیوں کے سب سے بڑے گروپ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس پر مسلمانوں کی تنظیم نے خود مختار ریاست کے لئے بندوق سے لڑائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن میں مسلم جنگجوﺅں کی آزادی کے لئے لڑائی چار دہائیوں سے جاری تھی۔ اس معاہدے کے ساتھ ملک کے جنوب میں کئی علاقوں میں عشروں سے پایا جانے والا مسلح تنازع باقاعدہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ امن معاہدے پر گزشتہ روز منیلا کے صدارتی محل میں دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر صدر بینگنو اکینو اور مسلم باغیوں کے کئی رہنما بھی ذاتی طور پر موجود تھے۔

مسلم باغی گروپ کی حکومت کے ساتھ جنگ بندی 1997ءمیں شروع ہوئی تھی اور معاہدے کے لئے طویل مذاکرات کا آغاز 2001ءمیں ہوا تھا۔فلپائن میں مسلمانوں کی آزاد ریاست کے لیے لڑائی چار عشروں سے جاری تھی اور اسے ایشیا میں ایک طویل اور خونی تنازع قرار دیا جاتا رہا ہے۔

اس موقع پر مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے چیئرمین مراد ابراہیم نے کہا ہے کہ بنگسامورو ریاست کے لئے ایک جامع معاہدہ ہماری جدوجہد کا پھل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے خودمختار ریاست بنگسا مورو کی خواہش کو قانونی حیثیت مل گئی ہے اور فلپائن کی حکومت بھی اس خواہش کے احترام کی پابند ہو گئی ہے۔

Golden Tears
03-28-2014, 04:19 PM
Tfs......

Rania
03-28-2014, 04:33 PM
Thanks for sharing

Akash
04-02-2014, 03:22 PM
Nice One thankx. For Share

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.