PDA

View Full Version : پائپ لائن منصوبہ پر کوئی بیرونی دباﺅ نہیں


karwanpak
03-28-2014, 03:08 PM
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبہ پر اپنے حصہ کا کام مکمل نہ کرنے پر یکم جنوری 2015ءسے پاکستان کو یومیہ 3ملین ڈالر جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ حکومت ابھی بھی آئی پی گیس پائپ لائن کیلئے پرعزم ہے۔ ایرانی حکومت سے اس پر بات چیت جاری ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ معاملات بات چیت سے طے ہوجائیں ورنہ عالمی ثالثی عدالتوں میں بھی جایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان کے دیگر ممالک سے اپنے تعلقات ہیں۔ قطر سے ایل این جی کی درآمد پر سعودی عرب سمیت کسی ملک کو اعتراض نہیں ہو گا ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ابھی بھی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پرعزم ہے اور اس حوالے سے ملک پر کوئی بیرونی دباﺅ نہیں ہے ۔ ہم ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کام جاری رکھیں گے ۔ آئی پی گیس پائپ لائن پر اگر پاکستان اپنے حصہ کا کام مکمل نہیں کرسکتا تو یکم جنوری 2015ءسے 3ملین ڈالر یومیہ جرمانہ دینا پڑے گا ۔ اس حوالے سے ایرانی حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔جس وقت ایران سے آئی پی معاہدہ کیا تھا اس وقت پابندیاں اتنی سخت نہیں تھیں نہ ہی اندازہ تھا کہ وہ مستقبل میں کس حد تک سخت ہوسکتی ہیں ۔

قطر سے ایل این کی کی درآمد پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ممالک سے علیحدہ تعلقات ہیں تاہم قطر سے ایل این جی کی درآمد پر سعودی عرب کو اعتراض نہیں ہوگا پھر بھی ہمیں اپنے مخصوص حالات کو نظر میں رکھنا ہوگا

Golden Tears
03-28-2014, 04:20 PM
Tfs ....

Rania
03-28-2014, 04:32 PM
Thanks for sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.