karwanpak
03-27-2014, 11:44 AM
لندن( آن لائن )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے ڈرون حملے نہ ہونا اچھی بات ہے۔ آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔ امید ہے کہ کراچی کے حالات بھی جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ہمارا جوہری مواد اور اثاثے محفوظ ہیں۔ غلط ہاتھوں میں جانے کا امکان نہیں۔
وزیراعظم نوازشریف ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ایٹمی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے۔ آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ ملکی خودمختاری کیخلاف ہیں۔
نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کوششوں کو مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے بھی مثبت نتائج نکل رہے ہیں۔ کچھ عرصے میں حالات پوری طرح بہتر ہوجائیں گے۔ ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی جدو جہد کی ہے اوراسی لئے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری سلامتی کا نظام جوہری تحفظ، احتساب، سرحدوں پر کنٹرول اور تابکاری کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جوہری مواد اور اثاثے محفوظ ہیں اور پاکستان کے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لئے تہہ در تہہ حفاظتی نظام موجود ہے جو کہ اندرونی و بیرونی اور سائبر حملوں سے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم معیشت کی بحالی کے لئے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے اصولوں کے مطابق پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے عالمی تعاون کے خواہاں ہیں۔