karwanpak
03-27-2014, 11:40 AM
اسلام آباد (کاروان ڈیسک) طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور آج پہلی بار حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی وزیرستان ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان متوقع ہے۔حکومتی کمیٹی اور طالبان کی پہلی ملاقات آج قبائلی علاقے میں نامعلوم مقام پر ہورہی ہے۔ طالبان شوریٰ سے بات چیت کے لئے جانے والے حکومتی وفد میں میجر رٹائرڈ عامر، رستم شاہ مہمند،حبیب اللہ خٹک،ارباب عارف اورفواد حسن جبکہ رابطہ کار کمیٹی کے مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
طالبان شوریٰ کی نمایندگی قاری شکیل، اعظم طارق، مولوی ذاکر اور مولوی بشیر کر رہے ہیں۔