Log in

View Full Version : میزبان کو دفاعی چیمپئن کے ہاتھوں شکست


karwanpak
03-27-2014, 11:33 AM
میرپور ( کاروان ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے سپر ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 73رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں دفاعی چمپئن کی پہلی کامیابی ہے۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین اوپنرز چھائے رہے جنہوں نے 97رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اسمتھ 72اور گیل 48رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دفاعی چمپئن نے 7 وکٹ پر 171 رنز اسکور کئے۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ کپتان مشفق الرحیم 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پوری ٹیم 98رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔

سیمیول بدری نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹوکی نے تین کھلاڑی پویلین بھیجے ۔یہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی ہے۔

Princess Urwa
03-27-2014, 03:26 PM
thanxx for sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.