karwanpak
03-27-2014, 11:32 AM
ڈھاکہ ( کاروان ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیشی شہریوں پر پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی جھنڈے کو اسٹیڈیم میں لے جانے اور لہرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے شائقین کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کی سپورٹ سے روک دیا ہے ۔بی سی بی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ بنگالی شائقین اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے علاوہ کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں ۔ اس سلسلے میں شائقین پر پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی پرچم لہرانے پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔
بی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ بنگالی شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی حمایت اور پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد کیا گیا ہے۔