Log in

View Full Version : Microsoft Certifications ?


(‘“*JiĢäR*”’)
03-26-2014, 11:21 AM
مائیکروسافٹ سے کیسے سرٹیفکیٹ حاصل کریں

http://mobopk.com/images/microsoftcertifiedpr.png

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/Microsoft_Certified_Professional.png

سوال:

کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ میں مائیکروسافٹ سے کیسے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہوں؟

جواب:

مائیکروسافٹ صرف ایک سافٹ ویئر نہیں بناتا، بلکہ اس کے بنائے ہوئے سافٹ ویئر کی تعداد درجنوں میں ہے۔ مائیکروسافٹ ان میں سے کچھ سافٹ ویئر کے لئے ٹریننگ پروگرامز اور سرٹیفکیشن پروگرامز فراہم کرتا ہے۔ مثلاً مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بنیادی آپریشن سے لے کر ایڈوانس لیول تک کی سرٹیفکیشن فراہم کرتا ہے۔

اپنے لیے درست سرٹیفکیشن کا انتخاب کرنے لیے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن کےاس صفحے پر جائیں:

آئی ٹی سرٹیفکیشن (https://www.microsoft.com/learning/en-us/certification-overview.aspx)

ان سرٹیفکیشنز کا حصول مشکل نہیں لیکن محنت طلب ہے۔ مائیکروسافٹ کی کسی بھی سرٹیفکیشن کا مطلب ہے کہ آپ کو اس سافٹ ویئر یا ٹیکنالوجی پر مکمل عبور حاصل ہے۔ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق نوکریوں پر ایسے ملازمین کو ترجیح دی جاتی ہے جن کے پاس کوئی پروفیشنل سرٹیفکیشن موجود ہے۔

اگر آپ مائیکروسافٹ کی سرٹیفکیشن کرنے میں سنجیدہ ہیں تو پہلے اس بات کا تعین کرلیں کہ آپ کو مائیکروسافٹ کی کس ٹیکنالوجی میں سرٹیفائیڈ ہونا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سب سے بہتر آپ خود کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ ونڈوز سیون یا ایٹ کی ابتدائی معلومات ہی رکھتے ہیں تو آپ کو بالکل شروعاتی سرٹیفکیشن کرنی چاہئے۔ اگر آپ پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر مائیکروسافٹ کی مختلف لینگویجز مثلاً وی بی ڈاٹ نیٹ یا سی شارپ وغیرہ میں سرٹیفکیشن کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی سرٹیفکیشن کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ آپ کچھ ماہ تک پیپر کی تیاری کرتے ہیں۔ اس کے لئے کسی انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے یا پھر سیلف ٹریننگ کٹس کی مدد سے تیاری کی جاسکتی ہے۔ یہ کٹس مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ امتحان کی تیاری کے لئے کئی سافٹ ویئر بھی دستیاب ہیں جو بالکل مائیکروسافٹ کے پیٹرن کے مطابق آپ سے امتحان لیتے ہیں تاکہ آپ اصل امتحان بہتر طور پر دے سکیں۔ تیاری مکمل ہونے کے بعد آپ پرومیٹرک
(Prometric (https://www.prometric.com/en-us/Pages/home.aspx))
کے کسی بھی الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹ میں فیس (جو کہ 80 ڈالر یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے) ادا کرکے اپنی
رجسٹریشن (http://www.register.prometric.com/Index.asp)
کرواتے ہیں اور امتحان کا دن اور وقت خود منتخب کرتے ہیں۔ ان الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹس کی فہرست پرومیٹرک کی ویب سائٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

کسی بھی امتحان میں کامیابی کے لئے مخصوص تعداد میں پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔ مثلاً زیادہ تر پیپرز کے لئے 1100 میں سے 700 پوائنٹس اسکور کرنا ضروری ہوتا ہے

Sahir K
03-26-2014, 11:54 AM
Nice Sharing

Golden Tears
03-26-2014, 02:20 PM
nice.....

AYAZ
03-26-2014, 04:18 PM
I would say go for C-sharp ,.Net language certificate

pakeeza
03-26-2014, 07:22 PM
Nice shaarinG

Princess Urwa
03-26-2014, 08:32 PM
very nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
03-27-2014, 09:27 AM
Thanks allll

PRINCE SHAAN
03-28-2014, 08:37 AM
VERY NICE SHARING....THANKS

http://lauriebaer.com/32bd/divider.gif

Masoom pari
03-29-2014, 12:01 PM
Very Nice Sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
03-31-2014, 11:54 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.